تحریک انصاف نے حلف لیتے ہی پنجاب اسمبلی میں پہلی قرارداد پیش کر دی

تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرارداد پیش کی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 15 اگست 2018 16:16

تحریک انصاف نے حلف لیتے ہی پنجاب اسمبلی میں پہلی قرارداد پیش کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے محسن لغاری نے پنجاب اسمبلی میں پہلی قراد داد جمع کروا دی۔قرارداد جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے جمع کروائی گئی ہے۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منشور میں بھی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا وعدہ شامل تھا۔اور اب تحریک انصاف نے اس پر عمل کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔

پنجاب میں حلف اٹھاتے ہی تحریک انصاف کے ایم پی اے محسن لغاری نے پنجاب اسمبلی میں پہلی قرارداد پیش کر دی جو جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے سے متعلق تھی۔واضح رہے اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے صوبہ جنوبی پنجاب کا ابتدائی سیٹ اپ بنانے کی تیاریاں شروع کردیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے 100 دنوں کے اندر صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے اقدامات کے پیش نظر ملتان میں صوبہ جنوبی پنجاب کا ابتدائی سیٹ اپ بنانے کی تیاریوں کو عملی جامہ پہنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ابتدائی طور پر ملتان کو صوبہ جنوبی پنجاب کا مرکز بنا کر یہاں ڈپٹی چیف سیکریٹری سطح کا افسر تعینات کرنے کے علاوہ صوبائی محکمہ کا سیکریٹری تعینات کر دیا جائے گا اور گریڈ 17 تک کے افسران کے تقرر و تبادلوں کا اختیار ملتان میں اس سکریٹریٹ میں منتقل کیا جائے گا جس میں پولیس کے ڈی ایس پی لیول اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے تقرریاں یہاں سے ہوں گی۔

(جاری ہے)

اور آج باقاعدہ طور جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے قرار داد پیش کر دی گئی ہے۔جس میں وسائل کی تقسیم کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔تحریک انصاف اس عزم کا اظہار کر رہی ہے کہ جنوبی پنجاب کا صوبہ ضرور بنے گا۔جب کہ عمران خان نے بھی کہا تھا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ان کی اولین تر جیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مثالی بلدیاتی نظام کے زریعے نچلی سطح سے عوام کے مسائل کا حل یقینی بنائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں