جعلی مینڈیٹ والی حکومت کی مدت انتہائی کم ہوگی عوام جلد ان کی حقیقت جان لیں گے‘پرویز ملک

طے شدہ منصوبے کے تحت ن لیگ کو ہرایا گیا ہے جعلی مینڈیٹ کی جلد عوام کے سامنے آجائیگی‘ خواجہ عمران نذیر

ہفتہ 18 اگست 2018 18:04

جعلی مینڈیٹ والی حکومت کی مدت انتہائی کم ہوگی عوام جلد ان کی حقیقت جان لیں گے‘پرویز ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت کی مدت انتہائی کم ہوگی عوام جلد ان کی حقیقت کے بارے میں جان لیں گے، عمران نیازی عوام نہیں خلائی خلوق کے زیر اعظم ہیںنادیدہ قوتوں نے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے،لیگی شیروں نے نہایت مشکل اور بدترین دھاندلی میں جنگ لڑی ہے طے شدہ منصوبے کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن کو ہرایا گیا ہے۔

،مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کی پالیسیوں اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے متفق ہیں۔ ن لگ ملکی استحکام کی ضامن اور ترقی خوشحالی کی خالق ہے۔ انشاء اللہ مسلم لیگ ن ہر حال میں پنجاب میں حکومت بنا ئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز اپنے انتخابی حلقوں کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سعدیہ تیمور،سید توصیف شاہ،رانا احسن شرافت اورجاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور اور پنجاب مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے پہلے کی طرح حالیہ الیکشن میں بھی عوام نے بھاری تعداد میں ووٹ دے کر ثابت کر دیا لاہور ن لیگ کا گڑھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادیدہ قوتوں نے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ لیگی شیروں نے نہایت مشکل اور بدترین دھاندلی میں جنگ لڑی ہے طے شدہ منصوبے کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن کو ہرایا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں