پاکستانی ڈیف کر کٹ ٹیم ڈھاکہ میں تین ملکی سیریز جیت کر وطن واپس پہنچ گئی

اتوار 23 ستمبر 2018 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستانی ڈیف کر کٹ ٹیم ڈھاکہ میں تین ملکی سیریز جیت کر وطن واپس پہنچ گئی ،سیریز میں پاکستان کے علاوہ بھارت ، بنگلہ دیش کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا،پاکستان ڈیف کر کٹ ٹیم سیریز میں نا قابل شکست رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر پاکستان ڈیف کر کٹ سلمان ظہیر اورہیڈ کو چ عمر فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک سے 13سال سے کو ئی سیریز نہیں ہارے ،دورہ انگلینڈ میں بھی پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہمارا ہدف ورلڈ کپ جیتنا ہے ،نومبرمیں بھارت میں ہونے والے ڈیف ورلڈکپ میں حصہ لیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمارے حق میں مثبت اقدامات کیے ہیں جس سے نیاٹیلنٹ سامنے آیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں