پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کی ہفتہ وار چھُٹی لازم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا

گھریلو ملازمین کو قانون سازی کے ذریعے تحفظ دیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 ستمبر 2018 11:49

پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کی ہفتہ وار چھُٹی لازم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر 2018ء) : پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کی ہفتہ وار چھُٹی لازم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اس حوالے قانون سازی بھی کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گھریلو ملازمین کو قانون سازی کے ذریعے تحفظ دیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے انہیں بھی لیبر لاز کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے لیبر لاز میں مناسب ترمیم سے گھریلو ملازمین کو تنخواہ اور ان کی ہفتہ وار چھٹی کو لازم قرار دینے کے لیے قانونی سازی کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر جلد عملدرآمد کا امکان ہے۔ حکومتی اقدام کے بعد گھریلو ملازمین پر تشدد اور مار پیٹ جیسے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

سماجی رہنماؤں نے بھی پنجاب حکومت کے اس فیصلے کی حمایت کی۔

خیال رہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو کسی نہ کسی تنازعہ کا سامنا رہا ہے۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی کو ایک ماہ ہو گیا لیکن تاحال ایک بھی مسودہ قانون پیش نہیں کیا جاسکا۔قانون ساز ادارے کے اراکین قانون سازی میں دلچسپی لینے کے بجائے اپنے لئے مخصوص بلیو پاسپورٹ بنوانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ تاحال کسی رکن نے کوئی مسودہ قانون پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع نہیں کروایا اور اپنے لئے خصوصی پاسپورٹ کے حصول کے لئے سفارش کروانے میں مصروف ہیں جبکہ کئی اراکین اسمبلی بلیو پاسپورٹ کی مدت میں پانچ سال سے بڑھا کر تاحیات کروانا چاہتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کو قائم ہوئے ایک ماہ سے زائد ہوگیا لیکن تاحال کسی رکن اسمبلی نے کوئی مسودہ قانون تیار نہ کیا۔ اپوزیشن اور حکومت دونوں کی اطراف سے قانون سازی پر خاموشی ہے جبکہ بلیو پاسپورٹ کے حصول کے لئے اراکین اسمبلی غیر معمولی طور پر متحرک ہیں جبکہ کئی اراکین اسمبلی ایک ماہ میں ہی اپنا بلیوپاسپورٹ بنوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اراکین اسمبلی کو پہلے 16 دنوں کی تنخواہ نہ مل سکی جس کے حصول کے لئے بھی غیر معمولی طو رپر متحرک رہے ،اراکین اسمبلی نے 15اگست کو حلف اٹھایا لیکن ان اراکین کو 15 اگست سے 31 تک کی تاحال تنخواہ نہیں مل سکی ، تاہم ذرائع نے بتایا کہ 15دن کی تنخواہ انہیں ستمبر کی تنخواہ کے ساتھ دی جائے گی اور کسی رکن کا الاؤنس نہیں روکا جائے گا ، اس حوالے سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا کہ بلیوپاسپورٹ اراکین اسمبلی کا حق ہے ،یہ جنت کا ٹکٹ نہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں