عمران خان نے صوبائی وزراء کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

وزیراعظم کا 100 دنوں میں کارگردگی نہ دکھانے والے وزراء کو تبدیل کرنے کا اعلان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 8 اکتوبر 2018 12:29

عمران خان نے صوبائی وزراء کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اکتوبر 2018ء) عمران خان نے صوبائی وزراء کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 100دنوں میں کارگردگی نہ دکھانے والے صوبائی وزراء کو تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ہم پنجاب کابینہ کے وزراء کی کارگردگی کو دیکھ رہے ہیں اور سو دنوں کے بعد ہم ناقص کارگردگی دکھانے والے صوبائی وزراء کو فارغ کر دیں کریں گے اور کارگردگی دیکھنے کے بعد ہی مزید لوگوں کو کابینہ میں شامل کرنے کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

جب کہ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان فیاض الحسن چوہان کی کارگردگی پر ناخوش نظر آتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کی ترجمانی سے روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارصوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان کی کارکردگی سے ناخوش ہیں اور انہوں نے اس بارے میں وزیراعظم عمران خان سے بھی شکایت کی کہ وہ فیاض الحسن چوہان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے شہباز گل کو اپنا ترجمان مقرر کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔

،ان کی جگہ اب شہباز گل پنجابحکومت کے ترجمان ہوں گے۔خیال رہے فیاض الحسن چوہان پنجاب کی صوبائی کابینہ کے انتہائی متنازعہ وزیر بن کر سامنے آئے ہیں۔اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باعث حکومتی خبریں دینے والے وزیر خود بھی خبروں کی زینت بنے رہے۔وہ اداکارہ سے متعلق بھی متنازعہ گفتگو کر چکے ہیں اور ٹی وی پر انٹریو کے دوران نازیبا گفتگو بھی کر چکے ہیں۔جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں