لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ شدید زخمی

پاک فوج کی جوابی کاروائی نے بھارت کی توپیں خاموش کروا دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 14 اکتوبر 2018 15:32

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ شدید زخمی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اکتوبر 2018ء) بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی وجہ سے 8سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پرخلاف ورزی جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چڑی کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔بھارتی فورسز نے چڑی سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا چڑی سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ خیام شدید زخمی ہو گیا جس کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔پاک فوج کی جانب سے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے بلا اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیا گیا۔خیال رہے اس سے قبل بھی کئی بار بھارتی کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی گئی۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

واضح رہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول پر سیز فائد معاہدے کی خلاف ورزی کرتی رہی ہے، بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں کئی معصوم شہری اپنی جانوں ست ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ لائن آف کنٹرول کے پاس موجود آبادی اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئی۔

بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا پاک فوج نے ہر مرتبہ منہ توڑ جواب دیا اور بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی فورسز کی کئی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی اور بھارتی چوکیوں کی تباہی کے باوجود بھارت پر جنگی جنون سوار ہے اور اسی جنگی جنون کے تحتبھارت بار بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم شہریوں اور آبادی کو نشانہ بناتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں