میری کامیابی حلقے کی عوام کا وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کااظہار ہے :سید صمصا م علی بخاری

پیر 15 اکتوبر 2018 23:19

میری کامیابی حلقے کی عوام کا وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کااظہار ہے :سید صمصا م علی بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و پی پی 201 کے ضمنی الیکشن کے امیدوارسید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ میری کامیابی حلقے کی عوام کی وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کااظہار ہے ، میں، رائے حسن نواز، ایم این اے رائے مرتضیٰ اقبال اور رائے عزیزاللہ حلقے کی عوام کا تہہ دل سے شکرگزار ہیں جنہوں نے اپنے قیمتی ووٹوں سے تحریک انصاف کامیاب کرایا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سید صمصام علی بخاری نے کامیابی کے بعد حلقے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ میں حلقے کے مسائل پر توجہ دونگا، تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے گی، تحریک انصاف (ن) لیگ کی حکومت کی نااہلیوں کی سزا بھگت رہی ہے ، تحریک انصاف کی پالیسیوں کا عوام کو ضرور ثمر ملے گا، تحریک انصاف کی حکومت ملک سے کرپشن ختم کرے گی اور ملکی معیشت کو بہتر کرنے میں کامیاب ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں