کیا پرویز مشرف ایڈز جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں؟

پرویز مشرف کی پراسرار بیماری نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ سوشل میڈیا پر سابق صدر کی بیماری کو لے کر مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ جاری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 اکتوبر 2018 15:34

کیا پرویز مشرف ایڈز جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں؟
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اکتوبر 2018ء) سابق صدر پرویز مشرف کی بیماری کو لے کر لوگ سوشل میڈیا پر مخلتف قسم کے تبصرے کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت جنرل (ر)پرویز مشرف کی بیماری سے متعلق تصدیق شدہ میڈکل سرٹیفکیٹ کی تفصیلات سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ مشرف کو” امیلوئی ڈوسس“ نامی خطرناک بیماری لاحق ہے، مشرف کا روزانہ کی بنیاد کی پر علاج کیا جاتا ہے۔

اسی متعلق پرویز مشرف کی جماعت آل  پاکستان  مسلم لیگ کی طرف سے بھی ٹویٹ کیا گیا کہ آپ سب لوگوں سے التماس ہے کے سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحتیابی کی دعا کریں.
تاہم سوشل میڈیا پر پرویز مشرف کی بیماری کو لے کر لوگوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو ایڈز جیسی موذی بیماری نے آگھیرا ہے اور ان کا علاج کسی اور شخص کے نام پر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

معروف صحافی زاہد گشکوری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ایک سابق صدر سنگین بیماری میں مبتلا ہیں اور ایک انٹرنیشنل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اسپتال میں پرائیوسی جیسے مسائل کی وجہ سے ان کی رجسٹریشن ایک ڈمی نام پر کی گئی ہے۔
اسی متعلق ایک اور ٹویٹ کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو ایک مہلک بیماری ہیں اور لوگ اسے "ایڈز" کا نام دے رہے ہیں
جب کہ معروف صحافی وجاہت خان نے اس متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب آخری بار جنرل صاحب سے ملاقات ہوئی تو وہ بیماری کے خلاف لڑ رہے تھے۔

ان کو اپنا فون پکڑنے میں بھی مدد کی ضرورت تھی،ان کے ذاتی معالج ان سے متعلق زیادہ کچھ نہیں بتاتے کہ آخر ان کے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔ساتھ ہی انہوں نے پرویز مشرف کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
خیال رہے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرفکی جانب سے سنگین غداری کیس میں ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کے بعد خصوصی بینچ نے ان کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں