عمران خان کو امیروں پر ہاتھ ڈالنے سے پہلے ہی خبردار کر دیا گیا

امراء کو ہراساں کیا گیا تو پاکستان سے ایک بار پھرسرمایہ کی بیرون ملک منتقلی ہو سکتی ہے۔ معاشی ماہرین کی رائے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اکتوبر 2018 13:28

عمران خان کو امیروں پر ہاتھ ڈالنے سے پہلے ہی خبردار کر دیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اکتوبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان کو امیروں پر ہاتھ ڈالنے سے پہلے ہی خبردار کر دیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے ملکی و غیر ملکی معاشی ماہرین نے پاکستان میں آف شور کمپنیوں، ملکی و غیر ملکی خفیہ اثاثہ جات کے خلاف کاروائی میں حکومت کو انتہائی محتاط اور ذمہ دارنہ رویہ اپنانے کی تنبیہ کی ہے۔اور آگاہ کیا ہے کہ امراء کو ہراساں کرنے کے فوری مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنایا گیا تو پاکستان سے ایک بار پھرسرمایہ کی بیرون ملک منتقلی ہو سکتی ہے۔

امراء ہی پائیدار معاشی ترقی کے اہداف کے حصول میں حکومت کی مدد کر سکتے ہیں۔لہذا ان سے معاملات کرنے میں احتیاط کو ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔انکم ٹیکس کے قانون میں کی گئی ترامیم کے تحت پاکستان میں کرپشن یا دیگر غیر قانونی ذرائع سے دولت کما کر اسے ہنڈی کے زریعے سے پاکستان سے باہر بھجوا کر اسے بینکنگ چینل کے ذریعے سے واپس منگوا کر اسے قانونی بنانے کا راستہ محدود کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری طرف وزیر خزانہ اسد عمر کا ہفتے کے روز فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ہم نے دنیا سے مقابلہ معیشت کے ذریعے کرنا ہے، پاکستان کی سب سے زیادہ امپورٹ پیٹرولیم مصنوعات کی ہے، کروڈ آئل 80 ڈالر فی بیرل ہے، ہم ملکی معیشت کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے پٴْرکشش بنانا چاہتے ہیں، ملکی معیشت کو سخت چیلنجز کاسامنا ہے، کیش آن ڈپازٹ کو بہتر کرنا ہوگا، ایمنسٹی آنے کے بعد بھی پاکستان میں بلیک منی ہے، میں بزنس کمیونٹی کا پیغام رزاق دائود تک پہنچائوں گا لیکن پوری تاجر برادری ملک کر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ کیلئے کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے ٹریڈنگ کی جارہی ہے، بیرون ملک سے پیسہ لانے کیلئے قانون بنایا جارہا ہے، ہمارے لئے زندگی اور موت کی ترجیح ایکسپورٹ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں