وزیراعظم عمران خان بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں 30 سے 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کریں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 22 اکتوبر 2018 21:04

وزیراعظم عمران خان بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں 30 سے 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کریں گے
مدینہ منورہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 اکتوبر 2018ء) : وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہوگئے۔وزیراعظم عمران خان ، بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں 30 سے 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے مدینہ منورہ روانہ ہو چکے ہیں۔اس دورے سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے برطانوی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس دورے سے جڑی امیدوں پر بات کی ۔

وزیراعظم عمران خان نے برطانوی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کیلیےسعودی عرب سےقرض لینےکےخواہشمندہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ملک کوتاریخ کے سب سےبدترین معاشی بحران کاسامناہے۔دوست ممالک کےقرضوں یاآئی ایم ایف سےلون لیےبغیرکوئی چارہ نہیں۔

(جاری ہے)

دوست ممالک کےقرضوں کی اشدضرورت ہے۔انہوں نے خطرناک صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دو تین ماہ سےزیادہ کےزرمبادلہ نہیں۔

جمال خشوگی کے معاملے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی صحافی کےمعاملےپرسعودی تحقیقات کےنتائج آنےکاانتظارہے۔امید ہےقابل تسلی تحقیقات کےنتیجےمیں ذمے داروں کوسزاملےگی۔اس حوالے سے مخالفین کی جانب سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ بھیک کے مخالف وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر ملک چلانے کے لیے بھیک مانگنے جارہے ہیں جبکہ یہ تاثر بالکل غلط ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کا اس کانفرنس میں شرکت کا بنیادی مقصد بڑے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینا ہے۔اس حوالے سے خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان زبردست ہوم ورک کے ساتھ سعودی عرب گئے ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دنیا بھر سے آئے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں 30 سے 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔پاکستان تیل صاف کرنے کے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کرے گا۔یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بڑے بڑے ممالک اور بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو خود اس کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے اورمذکورہ کانفرنس میں ان ممالک اور سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے گی کہ وہ آ کر سعودی عرب میں سرمایہ کاری کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں