ایوان میں آئین اور قانون سے بالا تر کسی عمل کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،چوہدری پرویزالٰہی

ماضی میں کسی اپوزیشن لیڈر نے سپیکر کے بارے میں ایسی بے ہودہ زبان استعمال نہیں ،گفتگو

منگل 23 اکتوبر 2018 17:02

ایوان میں آئین اور قانون سے بالا تر کسی عمل کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،چوہدری پرویزالٰہی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز ا لٰہی نے کہاہے کہ ایوان میں آئین اور قانون سے بالا تر کسی عمل کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، ایوان کے وقار کو قائم رکھنا سپیکر کی ذمہ داری ہے۔ ماضی میں کسی اپوزیشن لیڈر نے سپیکر کے بارے میں ایسی بے ہودہ زبان استعمال نہیں کی جو موجودہ اپوزیشن لیڈر کر رہے ہیں۔

یہ نہ سوچتے ہیں نہ سمجھتے ہیں۔ سپیکر اور اراکین اسمبلی کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال تربیت میں کمی ہے۔ اپوزیشن کے اپنے دور حکومت میں انکے اپنے سپیکر نے 4مرتبہ PTIکے اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کی، جبکہ PTIکے اراکین نے کبھی سپیکر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں اور نہ توڑ پھوڑ کی۔سپیکر، اسمبلی احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایوان میں ہنگامہ کرنے والے اراکین کی تعداد 12ہے تاہم ابھی 6کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ایوان کی سپیشل کمیٹی 16اکتوبرکو ایوان میں فرنیچر ، مائیک اور دیگر ریکارڈنگ کے آلات کی توڑ پھوڑ کے تخمینہ کے لیے بنائی گئی ہے۔ نقصان کے ذمہ دار اراکین سے نقصان کا ازالہ کروایا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف کیسز انکے اپنے دور حکومت میں بنے، جب وہ وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ تھے ۔ NABنے ان کے خلاف جو ایکشن لیا پنجاب اسمبلی یا حکومت کے وزراء کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔لہذا پنجاب اسمبلی میں ان کا ہنگامہ سمجھ سے با لا تر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں