محکمہ خوراک سندھ نے مفادکی خاطر قومی خزانے کو 5 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کیلئے کمر کس لی ‘حبیب الرحمن لغاری

بیورو کریسی نے 45 کروڑ روپے کا کک بیک لینے کیلئی100 کلو گرام گندم بمعہ پولی بیگ 3150 روپے ریٹ نکال دیا وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے خاتمے کے خواہاں ہیں تو پھر انہیں محکمہ خوراک سندھ کی بھی خبر گیر ی کرنی ہوگی‘پی ایف ایم اے

اتوار 4 نومبر 2018 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2018ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چیئرمین حبیب الرحمن خان لغاری ، سابق چیئرمین لیاقت علی خان اور میاں ریاض احمد نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک سندھ نے 45 کروڑ روپے کا کک بیک لینے کیلئے حکومتی خزانے کو 5 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کیلئے کمر کس لی ہے ۔ محکمہ خوراک سندھ نے 100 کلو گرام گندم بمعہ پولی بیگ 3150 روپے نرخ مقرر کرنے کی سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کر دی ہے ، وفاقی حکومت محکمہ خوراک سندھ کی بیورکریسی کی کارستانی کا فوری طور پر نوٹس لے۔

محکمہ خوراک سندھ نے 5 لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کیلئے رکھی ہے جبکہ 9 لاکھ ٹن گندم مقامی استعمال کیلئے ہے۔پی ایف ایم اے کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 100 کلو گرام گندم بمعہ پولی بیگ (پنجاب سی) کم ریٹ نکالنے کی منظور ی کی صورت میں پنجاب کے مقابلی9 لاکھ ٹن سستی گندم فروخت کرنے کی آڑ میں بیورو کریسی محکمہ خوراک سندھ 45 کروڑ روپے کا کک بیک حاصل کرے گی جبکہ حکومتی خزانے کو 5 ارب روپے کا نقصان پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پورے ملک میں گندم کے یکساں نرخ مقرر کئے جائیں کیونکہ سستی گندم کی آڑ میں گندم کے خریداروں سے رشوت کا مطالبہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ خوراک سندھ کا یہ پرانا حربہ رہا ہے ، کہ محکمہ خوراک سندھ نے پنجاب میں گندم کے نرخوں کا تعین کئے جانے کا انتظار کیا ہے جس کے بعد انہوں نے پنجاب کے مقابلے میں 100 کم نرخ مقرر کرنے کی سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کی ہے ، انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبے ذاتی مفادا اور کرپشن کو فروغ دینے کی خاطر من مرضی کی پالیسیاں بنا رہے ہیں اگر گندم کے یکساں نرخ مقرر کرنے کا اختیار وفاق کے پاس رہتا ہے تو صوبوں کی کرپشن کو کسی حد تک کم کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کرپش کے خاتمے کے خواہاں ہیں تو پھر انہیں محکمہ خوراک سندھ کی بھی خبر گیر ی کرنی ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں