وسیم اکرم کا اپنا موازنہ عثمان بزدار سے ہونے پر ردِعمل سامنے آ گیا

میں وزیراعلی پنجاب تو نہیں لیکن عمران خان کے انتخاب کی مثال ہوں۔اصل ہیرو وہ ہے جو اپنے لیے نہیں بلکہ اپنے ملک کے لیے بڑے خواب دیکھے۔ وسیم اکرم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 نومبر 2018 12:19

وسیم اکرم کا اپنا موازنہ عثمان بزدار سے ہونے پر ردِعمل سامنے آ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے تشبیہ دی تھی۔وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی اہم خوبی بیان کردی۔تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل ایک خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی سپورٹ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح وسیم اکرم کو ڈھونڈا تھا اسی طرح عثمان بزدار بھی ملے ہیں۔

اور یہ مستقبل میں وسیم اکرم کی طرح ہی پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔اس حوالے سے وسیم اکرم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ کہ میں وزیراعلی پنجاب تو نہیں لیکن اس انتخاب کی زندہ مثال ہوں کہ خاندانی پس منظر اور حالات کچھ بھی ہوں اصل ہیرو وہ ہے جو مختلف جوتوں کے ساتھ میلوں کا سفر طے کرے۔

(جاری ہے)

جو بڑے بڑے خواب دیکھے اور اپنے لیے نہیں بلکہ اپنے ملک کے لئے ایسا کرنے والا ہیرو ہے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی تعریف کی تھی۔ اورانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح میں کرکٹ میں کھلاڑی چنتا تھا اوروہ وسیم اکر م اور انضمام الحق بن جاتے تھے۔عثمان بزدار بھی وسیم اکرم اور انضمام الحق کی طرح اچھا انتخاب ثابت ہوں گے۔ اس موقع پر انہوں نے سٹیج پربیٹھے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ اسی طرح پنجاب میں بھی وسیم اکرم نکلے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے ریلوے سٹیشن کے قریب مسافروں کیلئے ’’پناہ گاہ‘‘ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کیا تھا۔ووزیراعظم سے قبل بھی کئی بار وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی تعریف کر چکے ہیں اور انہیں تبدیلی کا نشان قرار دے چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں