حمزہ شہباز کی اسٹاف کو اسمبلی احاطے میں داخل ہونے سے روکنے پر پنجاب اسمبلی کے سکیورٹی اہلکاروں سے تلخ کلامی

مارشل لا دور سے بھی بڑھ کر حکومت اقدامات کر رہی ہے یہ جعلی طریقے سے اقتدار میں آئے ہیں ان میں حوصلہ نہیں‘حمز شہباز کوئی کام کرنے کے لیے نہ ہو تو انسان تکبر کا شکار ہو جاتا ہے مگرحکومت یہ نہ بھولے کہ تکبر کا انجام بہت برا ہوتا ہے ‘ اپوزیشن لیڈر کی گفتگو

جمعرات 15 نومبر 2018 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) پنجاب اسمبلی میں سینٹ الیکشن کے دوران بدنظمی ،اسٹاف کو اسمبلی احاطے میں داخل ہونے سے روکنے پر حمزہ شہباز سکیورٹی اہلکاروں سے الجھ پڑے، مسلم لیگ (ن )کے تین اراکین نے ایوان میں داخلے سے روکے جانے پر مرکزی گیٹ کے سامنے دھرنا دیدیا۔بتایاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی دو نشستوں کیلئے پولنگ کے موقع پر پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی نے حمزہ شہباز کے اسٹاف کو مرکزی گیٹ پر ہی روک لیا اور اندر جانے کی اجازت نہ دی۔

جس پر حمزہ شہباز برہم ہو گئے اور سکیورٹی اہلکاروں کو خوب سنائیں۔حمزہ شہباز نے اہلکاروں سے تکرار کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا خوب کریں یہ سب کچھ اسپیکر کے کہنے پر کیا جارہا ہے۔اپوزیشن رکن پیر اشرف رسول کو ایوان میں داخلے سے روکنے پر مسلم لیگ (ن) اور اسمبلی اسٹاف الجھ پڑے۔

(جاری ہے)

ایوان کے دروازے بند کرنے پر پیر اشرف رسول، مولانا غیاث الدین، چوہدری شہباز سمیت دیگر اراکین نے دھرنا دیدیا۔

مسلم لیگ (ن) کے اراکین کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا رویہ غیر جمہوری ہے۔ اگر انہوں نے جانبدارانہ رویہ ترک نہ کیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ مارشل لا دور سے بھی بڑھ کر حکومت اقدامات کر رہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیںکون کیا الزام لگا رہا ہے سب کو یاد ہے، جہانگیر ترین کا جہاز سب کو یاد ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوئی کام کرنے کے لیے نہ ہو تو انسان تکبر کا شکار ہو جاتا ہے مگرحکومت یہ نہ بھولے کہ تکبر کا انجام بہت برا ہوتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اسٹاف کو بھی روکا جا رہا ہے، سینیٹ الیکشن ہے کوئی لوکاٹ بیچنے تو آیا نہیں۔یہ جعلی طریقے سے اقتدار میں آئے ہیں ان میں حوصلہ نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں