سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں ظہرانہ

ہفتہ 17 نومبر 2018 22:47

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں ظہرانہ
لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا، ظہرانہ میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ‘ نو منتخب سینیٹر سیمی ایزدی ‘ ممبر قومی اسمبلی منزہ حسن اورسابق ایم پی اے محمد شعیب صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے، سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے لاہور کے پہلے دورے پر صدر مملکت کو خوش آمدید کہا اور پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بھی بتایا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر 100روز ہ پلان اور صوبہ بھر میں تجاوزات کیخلاف مہم میں ہونے والی کامیابیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں روایتی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور اسے یاد گار قرار دیا، ظہرانے میں خاتون اوّل اور بیگم گورنر پنجاب بھی موجود تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں