امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل نومبر 16:25

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حوالہ سے دیئے گئے بیان کی پرزور مذمت کرتا ہے پاکستان نے دہشت گردی کی اس جنگ میں 70 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے جبکہ 60 ارب ڈالر سے زائد اکنامک نقصان اٹھایا۔

(جاری ہے)

ایسے حالات میں امریکی صدر کی طرف سے منفی بیانات پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی حوصلہ شکنی کرنے کے مترادف ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments