حمزہ شہباز نے شہباز شریف کی پیشی پر اظہار یکجہتی کیلئے نہ ا ٓنے والے ایم پی اے،اراکین اسمبلی سمیت اہم رہنمائوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 29 نومبر 2018 16:25

حمزہ شہباز نے شہباز شریف کی پیشی پر اظہار یکجہتی کیلئے نہ ا ٓنے والے ایم پی اے،اراکین اسمبلی سمیت اہم رہنمائوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2018ء) آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں نیب کے ہاتھوں گرفتار اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے صاحبزادے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے اپنے والد کے احتساب عدالت میں پیشی پر ان سے اظہار یکجہتی کے لئے نہ آنے والے لاہور کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی بلدیہ عظمیٰ لاہور کے ڈپٹی میئروں سمیت پارٹی رہنمائوں کے نام مانگ لئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کی قیادت حمزہ شہباز شریف کو جن پارٹی کے رہنمائوں کے ناموں کی فہرست پیش کرے گی۔ حمزہ شہباز شریف کی جانب سے ان پارٹی کے رہنمائوں کو پارٹی کی جانب سے جواب طلبی کے نوٹس جاری کئے جائیں گے۔ شہباز شریف کی پیشی کے موقعہ پر ان سے اظہار یکجہتی کے لئے احتساب عدالت میں پہنچنے کی بجائے غائب ہونے والے (ن) لیگی رہنمائوں میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر خواجہ احمد حسان، ایم این اے ملک ریاض، سابق صوبائی وزیر رانا مشہود، عمران جاوید، اللہ دتہ، رانا مبشر اقبال، رانا جاوید اختر ، ایم این اے روحیل اصغر اور کرنل(ر) طارق سمیت دیگر راہنما شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں