صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتازاحمد نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کیا

اتوار 9 دسمبر 2018 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتازاحمد نے کہا کہ پولیو کے قطرے ہر بچے کو پلانا بہت ضروری ہے،بچے قوم کا اثاثہ ہیں ان کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،حکومت پنجاب صحت کے میدان میں جدید اصطلاحات متعارف کروا رہی ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ہمیں بیماریوں سے محفوظ ملک بنانا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہو ںنے فیصل آباد میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے - انہو ںنے کہاکہ نئے پاکستان کی تعمیر اور سو روزہ پلان کے تحت ہر فرد کو بیماری سے محفوظ رکھنا ہے۔اس لیے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ نئے پاکستان کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پاکستان کے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کی مہم میں حصہ لیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ صوبہ میں ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کی جا چکی ہیں۔ پنجاب میں ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔جن مالکان نے ابھی تک ٹوکن ٹیکس جمع نہیں کروائے وہ پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے ذمہ واجبات کی ادائیگی بروقت اور فوری کروائیں۔صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والے ٹیکس گزاروں کو 5فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیکس گزار ٹیکس ادا کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہا کہ ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے ہسپتال کی انتظامیہ کو پولیو کے حوالے سے اچھی کارکردگی پر ان کی کاوشوں کو سراہا اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں