ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی

قومی اسمبلی میں سپیکر کے پاس ایسے اختیارات ہیں مگر پنجاب اسمبلی کے رولز میں اس بات کی گنجائش نہیں‘دوست محمد مزاری

بدھ 12 دسمبر 2018 14:01

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری نے پیراگون کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے رولز انہیں اس بات کا اختیار نہیں دیتے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی طرف سے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں وارث کلو، راحیلہ خادم حسین، بشری بٹ، ملک ارشد اور دیگر لیگی ارکان اسمبلی شامل تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر کو تحریری استدعا کی گئی کہ مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کو ایوان میں لانے کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔تاہم ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے رولز میں انہیں ایسے اختیارات حاصل نہیں، قومی اسمبلی میں سپیکر کے پاس ایسے اختیارات ہیں، مگر پنجاب اسمبلی کے رولز میں اس بات کی گنجائش نہیں، رولز جس بات کی اجازت دیں گے اسی کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں