پی پی 168 سے ہارنے والے (ن) لیگی امیدوار نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست جمع کرا دی

جمعہ 14 دسمبر 2018 13:30

پی پی 168 سے ہارنے والے (ن) لیگی امیدوار نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست جمع کرا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) حلقہ پی پی 168 سے ہارنے والے (ن) لیگی امیدوار رانا خالد قادری نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ریٹرننگ آفیسر کے پاس درخواست جمع کرا دی ہے، پنجاب اسمبلی کے اس حلقہ میں تحریک انصاف کے امیدوار ملک اسد علی17 ہزار 579 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے حریف (ن) لیگ کے رانا خالد 16 ہزار 892 ووٹ لیئے۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کے امیدوار رانا خالد نے موقف اختیار کیا کہ حلقے میں مسترد ووٹوں کی تعداد زیادہ ہے لہذا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے‘یاد رہے کہ خواجہ سعد رفیق کی خالی کی گئی نشست پی پی 168 لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میںغیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک اسد علی کامیاب قرار پائے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں