مجھے میرے لندن فلیٹ کا ایڈریس بتایا جائے، اسحا ق ڈار

اگر فلیٹ خود خرید کربھی میرے نام کروایا ہے توبھی ایڈریس بتائیں تاکہ میں کرائے کی بجائے اس میں جاکر رہنا شروع کردوں،میری لندن میں توکیا دنیا میں کوئی جائیداد نہیں ہے، سوات کے غریبوں،کڈنی کے مریضوں کو 5کروڑ ،سیلاب زدگان کیلئے 2کروڑ چندہ دیا،پانچ ہزارلوگوں کو سالانہ راشن اور تعلیم ملتی ہے توان کو کیا مسئلہ ہے؟ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 دسمبر 2018 17:12

مجھے میرے لندن فلیٹ کا ایڈریس بتایا جائے، اسحا ق ڈار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 دسمبر2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مجھے میرے فلیٹ کا ایڈریس بتایا جائے، اگر فلیٹ خود خرید کربھی میرے نام کروایا ہے توبھی ایڈریس بتائیں تاکہ میں کرائے کی بجائے اس میں جاکر رہنا شروع کردوں، سوات کے غریبوں، مسکین اور کڈنی کے مریضوں کو 5کروڑ ،سیلاب زدگان کیلئے 2کروڑ اور ہجویری ٹرسٹ کوچندہ دیا۔

اسی طرح پانچ ہزارلوگوں کو سالانہ راشن اور تعلیم ملتی ہے توان کو کیا مسئلہ ہے؟ اپنی حلال کی کمائی سے یہ سب کررہاہوں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ کو کسی سے پیسا مانگنے کی ضرورت نہیں ہے تو پیسا مانگنا بند کریں۔ مجھے حساب دیں کہ آپ نے 5ارب ڈالر کہاں خرچ کردیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بعض ایسے چھوٹے بیانات دیتے ہیں جوملک کو عالمی سطح پر نقصان پہنچاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں اپنی چھوٹے چھوٹے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ہم دوسرے ان ممالک میں بھی جاکر یہ کہتے ہیں ہم بہت کرپٹ ملک ہیں جبکہ وہ ملک ہم سے بھی زیادہ کرپٹ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب ہونا چاہیے لیکن اصول کے ساتھ۔ یہ نہیں کہ جے آئی ٹی سوا تین صفحات لکھ دے کہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں ٹیکس نہیں دیا۔ اور اس پر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ دے دیں۔

جبکہ میں کبھی بھی اپنا ٹیکس ادا کرنے میں تاخیر نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ میری لندن یا دنیامیں میں کوئی جائیداد یا بینک اکاؤنٹ نہیں ہے۔میرا لندن میں کوئی فلیٹ نہیں ہے۔اگر ان پاس تفصیلات ہیں تومجھے ایڈریس بھیجیں ۔اگر انہوں نے کوئی فلیٹ خرید کرمیرے نام کروا یا ہے تب بھی بتائیں تاکہ میں کرائے کے فلیٹ کی بجائے وہاں جاکر رہنا توشروع کروں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سوات کے غریب مسکین اور کڈنی کے لوگوں کو پانچ کروڑ دیا ۔سیلاب زدگان کیلئے 2کروڑ کا چندہ دیا۔اگر میں نے ہجویری ٹرسٹ کوچندہ دیا۔ اسی طرح پانچ لوگوں کو سالانہ راشن اور چیزیں اور تعلیم ملتی ہے تومیں نے یہ سب اللہ کی خوشنودی کیلئے اپنی حلال کی کمائی سے کیا ہے۔لیکن حکومت کو چاہیے کہ اتنا بڑا ظلم نہ کرے۔ انہوں نےمزید کہا کہ حکومت کی کوئی خاص پالیسی سامنے نہیں آئی۔

موجودہ حکومت کسی پالیسی کے بغیر کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالر کی کمی کیسے واقع ہوئی؟ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک پر ساڑھے تین ہزار ارب کا قرضہ چڑھ گیا ہے۔ ملکی قرضوں میں اضافہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث ہوا ہے۔ پاکستانی کرنسی کی قدر میں ایک روپے کمی سے 95ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ میری نہ صرف لندن بلکہ دنیا بھر میں کہیں کوئی جائیدا دیا بینک اکاؤنٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی توجہ معیشت کی بجائے سیاسی انتقام پر ہے۔ شہبازشریف کیساتھ جوہوا وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت 90 کی دہائی والی سیاست کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جاکر پاکستانیوں سے متعلق کرپشن سے متعلق جھوٹی بیان بازی بند ہونی چاہیے۔ پاکستان نے کینیڈا اور اٹلی کی معیشت کو پیچھے چھوڑ کرجی 20 میں شامل ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمز کیلئے بجٹ میں 101ارب روپے مختص کیے۔ چندوں سے خیراتی ادارے چلتے ہیں ملک نہیں چلتے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں