لاہور ،تحریک انصاف کی بانی رکن مرحومہ سیدہ سلونی بخاری کی پہلی برسی

پارٹی کے سینئر رہنمائوں کی شرکت،مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:25

لاہور ،تحریک انصاف کی بانی رکن مرحومہ سیدہ سلونی بخاری کی پہلی برسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی بانی رکن مرحومہ سیدہ سلونی بخاری کی پہلی برسی کے موقع پر تحریک انصا ف کے سینئر رہنمائوں نے شرکت کی مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی اس موقع پر شرکا نے مرحومہ سیدہ سلونی بخاری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پارٹی کے لئے اُن کی خدمات کو سراہا ان خیالات کا اظہار اراکین پنجاب اسمبلی سمیرا احمد اور سعدیہ سہیل رانا نے برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا خواتین رہنمائوں نے مزید کہا کہ سلونی آپا کی پارٹی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

مرحومہ نے اپنے جذبہ کو نوجوانوں، خاص طور پر پاکستان کی خواتین کو بڑھانے کے لئے آواز اُٹھائی معاشرے کے برابر حصہ کے طور پر ان کے حقوق کے لئے ان کی شناخت کے لئے لڑائی کی انہوں نے اپنی زندگی کے آخری دن تک، سالمیت، احترام، عاجزی اور عقل کے ساتھ لڑی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں