اورنج ٹرین خزانے پر بوجھ ،تاخیر کی ذمہ دارسابقہ حکومت ہے ،منصوبے کا باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ‘عبدالعلیم خان

ارب روپے ٹرین کے صرف ماہانہ اخراجات کیلئے درکارہیں، شاہانہ فیصلے کرنیوالوں نے پنجاب کے عوام کیساتھ ظلم کیا ‘سینئر وزیر پنجاب

منگل 8 جنوری 2019 19:54

اورنج ٹرین خزانے پر بوجھ ،تاخیر کی ذمہ دارسابقہ حکومت ہے ،منصوبے کا باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ‘عبدالعلیم خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کی ترجیحات کا تعین حقائق کے برعکس اور خزانے پر بوجھ کا باعث بنا ،پنجاب میں شاہانہ فیصلوں نے عوام پر ظلم کیا اور اب موجودہ حکومت خالی خزانے کے ساتھ حالات کا سامنا کر رہی ہے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے بالخصوص اورنج لائن ٹرین کے منصوبے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سٹیشنوں کی کمرشلائزیشن کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد مختلف نجی اداروں کی سپانسرشپ کے ذریعے فنڈز جنریٹ کیے جائیں گے ۔

انہوں نے اورنج لائن منصوبے کا باقی ماندہ کام جلد از جلد مکمل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ میں تاخیر کی ذمہ دار سابقہ حکومت ہے جس نے اس کنٹریکٹ کے حقائق منظر عام پر نہیں آنے دیے ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ کوئی بھی ترقی پذیر ملک کسی طور بھی ایسے بھاری بھرکم منصوبے نہیں چلا سکتا جس کا انتہائی کم تعداد میں عوام کو فائدہ ہو کیونکہ قومی خزانے پر اس ٹرین کے لیے 10ارب روپے ماہانہ اخراجات ہوں گے جبکہ پنجاب حکومت 120ارب روپے کے سالانہ بوجھ کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ اتنی بھاری سبسڈی پنجاب حکومت کے بس کی بات نہیں اگر نواز لیگ ہوتی تو اورنج لائن ٹرین کا حشر بھی سستی روٹی جیسے منصوبوں کی طرح ہوتا ، سینئر وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر منصوبے کا زمینی حقائق کی روشنی میں جائزہ لے رہی ہے اور انشاء اللہ عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے سرے سے ترجیحات کا تعین کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو ان کی بنیادی ضروریات کے مطابق سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ،ایک سوال کے جواب میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مختلف کمپنیوں کے معاملات کی چھان بین کی ہے اور لاہور پارکنگ کمپنی سے لے کر کیٹل مارکیٹ کمپنی تک کے معاملات میں کہیں شفافیت نہیں ، اوو ر سٹافنگ ،غیر مناسب منصوبہ بندی اور بھاری اخراجات کے باعث یہ کمپنیاں اپنے ہی بوجھ تلے دبی ہوئی ہیں جنہیں اسی طرح جاری رکھنا پنجاب کے عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی ،انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپشن اور اقربا پروری پر مبنی پالیسیوں کو جاری نہیں رکھا جا سکتا ،وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کریں گے اور تمام سرکاری محکموں کا قبلہ درست کیا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں