وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ساہیوال واقعہ میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:20

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ساہیوال واقعہ میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر ساہیوال واقعہ میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں چار افراد کی موت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے جب واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں تو پھر آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو فوری گرفتار کرکے انہیں رپورٹ دی جائے نیز اس واقعے کے بعد مرنے والوں کے اہل خانہ پر جو بھی دبائو ڈالے اسے بھی گرفتار کیا جائے وزیراعلیٰ کے حکم کے بعد پولیس نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں