عثمان بزدار نے تنخوہواں میں اضافے کے معاملے پر گھٹنے ٹیک دئیے

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 مارچ 2019 10:50

عثمان بزدار نے تنخوہواں میں اضافے کے معاملے پر گھٹنے ٹیک دئیے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے معاملے میں وزیراعظم عمران خان کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے فیصلے پر اظہارِ ناراضی کیا تھا اور عثمان بزدار کو اسلام آباد بھی طلب کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم آفس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وضاحت دی کہ میری اس فیصلے میں کوئی ذاتی خواہش شامل نہیں تھی بلکہ یہ پورے ہاؤس کا فیصلہ تھا۔عثمان بزدار نے کہا کہ وہ اپنی تنخواہ اور مراعات میں اضافہ واپس کر چکے ہیں۔وزیراعظم نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام وزراء کفایت شعاری اور سادگی کی مہم پر عمل پیرا اہیں آپ کو بھی اس پر عمل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

عثمان بزدار نے کہا کہ میں آپ کی کفایت شعارای اور سادگی کے وژن سے مکمل متفق ہوں اور اس پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے گا۔واضح رہے گزشتہ ہفتے پنجاب اسمبلی نے اپنے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کیا تھا جس کے تحت ان کی تنخواہ اورمراعات 83 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے تک کر دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر پنجاب محمد سرور کو اراکین اسمبلی پنجاب کی تنخواہوں کی سمری پر دستخط کرنے سے روک دیا تھا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو طلب کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان سےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےپنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔جس میں اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر وضاحت پیش کی اور بعدازاں تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں