چوہدری نثار کو خود سے آدھی عمر کی مریم صفدر کے تحت کام کرنا پڑا تو وہ ضمیر کی آواز پرپارٹی سے الگ ہو گئے تھے

حمزہ شہبازنے 20سال سے زیادہ پارٹی کے لیے کام کیا ہے لیکن اب وہ کیا کریں گے؟وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا حمزہ شہباز سے ہمدردی کا اظہار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 21 مئی 2019 00:33

چوہدری نثار کو خود سے آدھی عمر کی مریم صفدر کے تحت کام کرنا پڑا تو وہ ضمیر کی آواز پرپارٹی سے الگ ہو گئے تھے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی2019) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹر پر ایک وڈیوپیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے مریم نواز کو مریم صفدر کہہ کر مخاطب کیا اور کہاہے کہ ’آ ج کسی نے کہا ہے کہ مریم صفدر صاحبہ نے ایک بار پھر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا ہے، تو کوئی ان سے پوچھے کہ کیا انہوں نے پاکستان کے عوام، اس کے آئین اور اس کے وقار کو عزت دی؟ ‘ انہوں نے حمزہ شہباز سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ’ یہی صورتحال چوہدری نثار پہ بھی آئی تھی جب انہیں کو خود سے آدھی عمر کی مریم صفدر کے تحت کام کرنا پڑا تو وہ ضمیر کی آواز پرپارٹی سے الگ ہو گئے تھے‘۔

 
 شہباز گل نے مزید کہا کہ ’مریم نواز نے پہلے کہا کہ میری اور میرے بھائیوں کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے لیکن پھر سب کچھ نکل آیا، اس کے بعد پانامہ پیپرز، قطری خط، کیلیبری فونٹ ، اسمبلی میں تقریر، پھر پی ٹی وی پیں تقریر ، پھر عدالت میں تقریر ، یہ سب ہمیں بیوقوف سمجھتے تھے، ان کو لگتا تھا کہ ہمارے پاتھے پہ بیوقوف لکھا ہوا ہے‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ’ سب کو بیوقوف سمجھنے اور مریم صفدر کے بیانیے کی وجہ سے ن لیگ اس نہج تک پہنچی ہے، اور آگے نا جانے یہ ن لیگ کو کہاں تک پہنچانا چاہتی ہیں‘۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ’ آج مریم صفدر نے بیان دیا کہ حکومت چور دروازے سے آئی ہوئی ہے،مجھے اندازہ ہے کہ آپ سے زیادہ چور دروازوں اور چوری کو کون سمجھتا ہے، اور آپ نے چونکہ چور دروازے بھی استعمال کرنے ہوتے ہیں اور چوری کر کے پیسہ بھی چور راستوں سے باہر لے جانا ہوتا ہے، آپ کی زبان سے چور چوری کے الفاظ ہی ادا ہو سکتے ہیں آپ اور کچھ کہہ نہیں سکتیں،آپ نے جن لوگوں کے پیٹ بھاڑنے کا اعلان کیا تھا کل آپ ان کے ساتھ اکھٹے ہو کر پیٹھے تھے کیونکہ جب شہر میں ایماندار تھانیدار آ جائے تو سب چور اکٹھے ہو جاتے ہیں، ایسا ہم نے کل دیکھا‘۔

شہباز گل نے حمزہ شہباز سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ’ یہی صورتحال چوہدری نثار پہ بھی آئی تھی، مجھے حمزہ شہباز سے ہمدردی ہے‘۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں