سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے گرفتار سابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے

پیر 17 جون 2019 21:58

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی  نے گرفتار سابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے لئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے نیب کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

گرفتاری کے بعد گزشتہ روز وہ پہلی بار پروڈکشن آرڈر پرپنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے بجٹ سیشن کے لئے پہلے ہی پروڈکشن آرڈر جاری ہوچکے ہیں۔ حمزہ شہباز اور سبطین خان نیب کی حراست میں ہیں جبکہ خواجہ سلمان رفیق نیب کیس میں جیل میں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں