حکومت کا 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے شاندار اعلان

65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 اگست 2019 11:37

حکومت کا 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے شاندار اعلان
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2019ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزار کا کہنا ہے کہ حکومت نے بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے ہیں جس کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بزرگ شہریوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بزرگ ہمارا سرمایہ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے۔

بزرگوں کا احساس کرنا اور خیال رکھنا ہمارا اخلاقی و مذ ہبی فریضہ ہے، بزرگوں کی خدمت ہمارا فرض ہے۔زندہ معاشروں میں بزرگ شہریوں کو خصوصی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بزرگ شہریوں کیلئے خصوصی پروگرامز شروع کئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ماہانہ الائونس دیا جائے گا اور اس ضمن میں ’’باہمت بزرگ‘‘ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

اس پروگرام کیلئے 3 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معمر شہریوں کی دیکھ بھال اور ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ بزرگ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے کیونکہ یہ دن منانے کا مقصد بزرگ افراد کی ضروریات اور مسائل کے بارے میں نئی نسل کو آگاہی فراہم کرنا ہے، یہ دن معمر افراد کی اہمیت اور ان کے حقوق کی جانب توجہ دلاتا ہے۔

ہمیں بحیثیت قوم اپنے خاندان، معاشرے اور ملک کیلئے بزرگوں کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے۔جب کہ دوسری جانب : خیبرپختونخواہ کےسرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں بلا سود قرضوں کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضے گھر،گاڑی اور موٹرسائیکل خریدنے کے لیے فراہم کیےجائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں