ایئرپورٹ پر اندرون و بیرو ن ممالک سے آنے والی9پروازیں منسوخ ،متعد د پروازیں تاخیر کا شکار

بدھ 21 اگست 2019 14:59

ایئرپورٹ پر اندرون و بیرو ن ممالک سے آنے والی9پروازیں منسوخ ،متعد د پروازیں تاخیر کا شکار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اندرون و بیرو ن ممالک سے آنے والی9پروازیں منسوخ جبکہ متعد د پروازیں تاخیر کا شکارہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں چائنہ ائر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038اور آنے والی پرواز 6037،پی آئی اے کی دہلی جانے والی پرواز 270اور آنے والی پرواز 271،پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307اور آنے والی پرواز 306اورپی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 316شامل ہے۔

تاخیر کاشکارہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز264،ترکش ائر کی استنبول سے آنے والی پرواز 714،چائنہ ائر کی ارمچی سے آنے والی پرواز 6017،ترکش ائر کی استنبول جانے والی پرواز 715اورریاض جانے والی پرواز 318شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کراچی اور دوسرے شہروں اور لاہور آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں ۔تاخیر کاشکار ہونے والی ٹرینو ں میں خیبر ایکسپریس ،جناح ایکسپریس ، پاک بزنس ایکسپریس ، فرید ایکسپریس ،کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس ،شاہ حسین ،قراقرم ایکسپریس ، عوام ایکسپریس ،کراچی سے بذریعہ لاہور سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ،کراچی سے بذریعہ فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس ،پاکستان ایکسپریس ،سرسید ایکسپریس اور تیزگام شامل ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں