سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

پیر 16 ستمبر 2019 15:35

لاہور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا جبکہ تربیتی کیمپ کیلئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کیا، ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، احمد شہزاد، آصف علی، عابد علی، عثمان شنواری اور فہیم اشرف شامل ہیں، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض اور امام الحق بھی تربیتی کیمپ میں طلب کر لئے گئے، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان اور عمر اکمل بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تمام کھلاڑی 18 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے، مصباح الحق 21 ستمبر کو قومی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان کریں گے، قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوجائے گی، سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی، پی سی بی نے سری لنکا سیریز اور دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے، مصباح الحق ہیڈ کوچ اینڈ چیف سلیکٹر، منصور رانا ٹیم آپریشنز، لاجسٹک اینڈ ایڈمنسٹریٹو منیجر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے، وقار یونس باؤلنگ کوچ، بریڈ برن فیلڈنگ کوچ اور شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ آن کرکٹ مقرر کر دئیے گئے، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، یاسر ملک ٹرینر، رضا راشد میڈیا منیجر، طلحہ بٹ اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہیں، میجر ریٹائرڈ اظہر عارف کو سری لنکا سیریز کیلئے سیکورٹی منیجر مقرر کر دیا گیا، کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری دورہ آسٹریلیا پر سیکورٹی منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں