عمران خان کی نسبت لوگ ملالہ یوسفزئی کو زیادہ پسند کرتے ہیں

عالمی انڈیکس رپورٹ میں عمران خان 17ویں اور ملالہ چھٹے نمبر پر براجمان

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 22 ستمبر 2019 06:43

عمران خان کی نسبت لوگ ملالہ یوسفزئی کو زیادہ پسند کرتے ہیں
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2019ء)   ملالہ یوسفزئی اس وقت عالمی پہچان رکھتی ہیں کبھی ان پر تنقید کی جاتی ہے تو کبھی تعریف کے ڈوگرے برسائے جاتے ہیں خاص طور پر کشمیر کی موجودہ صورت حال پر مجرمانہ خاموشی اور پھر آئی فون11کے ساتھ اپنے ڈریس کی میچنگ والی ٹویٹ پر لوگوں نے اسے خوب تنقید کانشانہ بنایا تھا مگر اس کے بعد جب ملالہ نے کشمیر میں ہونے والے مظالم پر عالمی برادری سے نوٹس لینے کا کہا تو لوگوں نے اس کی تعریف کی۔

بہرحال ملالہ پاکستان کی شان ہے ا ور لوگ اسے پسند بھی کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انڈیکس رپورٹ میں بھی اسے دنیا بھر کی پسندیدہ خواتین میں شمار کیا گیا ہے یہاں تک کہ پسندیدگی میں اس نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی انڈیکس رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی متاثر کن خواتین میں ملالہ یوسف زئی کا چھٹا نمبر ہے جب کہ متاثر کن مردوں میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان 17 ویں نمبر پر آتے ہیں۔

عالمی انڈیکس رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے شخص ہیں جب کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما دوسرے اور ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے معروف ہالی ووڈ اداکار جیکی چن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔فہرست میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چھٹا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 14 واں اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو 17 واں نمبر دیا گیا ہے۔

ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان 19 ویں نمبر پر سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے شخص ہیں۔بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں عمران خان، ملالہ اور مولانا طارق جمیل شامل ہیں۔خواتین کی عالمی رینکنگ میں نوبیل کا امن انعام حاصل کرنے والی پاکستان کی ملالہ یوسفزئی کو چھٹا نمبر دیا گیا ہے جب کہ امریکا کی سابق خاتون اول مشعل اوباما پہلے، مشہور امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے دوسرے، انجلینا جولی تیسرے اور ملکہ برطانیہ چوتھے نمبر پر ہیں۔ سب سے زیاد پسندیدہ خواتین کی فہرست میں معروف برطانوی اداکارہ ایما واٹسن پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں