وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

کم آمدن طبقہ کو جلد گھر فراہم کرنے کیلئے قابل عمل پلان2ہفتے میں تیار کرنے کی ہدایت،کمیٹی تشکیل ْنیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں‘سردارعثمان بزدار

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:17

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا‘وزیراعلیٰ کو صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم پرہونے وا لی پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی-وزیراعلیٰ نے کم آمدن والے لوگوں کو جلد ازجلد گھر فراہم کرنے کیلئے قابل عمل پلان تیارکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ2ہفتے کے اندر قابل عمل پلان مرتب کر کے پیش کیاجائی- وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں فوری طورپرکمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی-انہوں نے کہاکہ پبلک سیکٹر بزنس ماڈل اور سوشل ہاؤسنگ کیلئے مربوط پلاننگ کی جائے‘کم آ مدن والے لوگوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ہاؤسنگ پالیسی مرتب کی جائے گی-انہوں نے کہاکہ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کیلئے نجی شعبہ کے اشتراک سے گھر بنائیں گے ‘مخیر حضرات اور ڈونرز بھی کم آ مدن والے لوگوں کیلئے گھر کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ کم آمدن والے لوگوں کیلئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں -صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز خزانہ، ہاؤسنگ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں