اصل میں ڈیل یہ ہے کہ 'دھرنا ختم نہیں کرنا'

دھرنے کے حوالے سے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے شخصیت کے ساتھ کیا معاملات طے پائے؟ ہارون الرشید کا بڑا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 9 نومبر 2019 14:58

اصل میں ڈیل یہ ہے کہ 'دھرنا ختم نہیں کرنا'
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9نومبر 2019ء) معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ دھرنے والوں کی بھی ڈیل ہو گئی ہے۔ڈیل کروانے والوں میں ایک اعجاز صاحب شامل ہیں جب کہ ایک ترمذی شامل ہیں۔اعجاز صاحب راولپنڈی میں رہتے ہیں۔اس سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتا، ترمذی صاحب کے ذریعے سے ہی اعجاز صاحب سے بات ہوئی۔اس قبل بھی وہ دو ڈیلز کرا چکے ہیں جن کا ذکر تاریخ میں ہو گا،دھرنے کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں کہ دھرنا ختم نہیں ہو گا۔

ہارون الرشید نے مزید کہا کہ اگر کوئی سمجھ رہا ہے کہ دھرنے کے لوگ اٹھ جائیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے،دھرنے کے لوگ نہیں اٹھیں گے۔دھرنے میں بیٹھے لوگ برگر نہیں کھاتے وہ چرواہے اور کسان ہیں۔ان کے برین واش کیے گئے ہیں۔یہ سردی ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی۔

(جاری ہے)

یہ بھی ڈیل کا حصہ ہے کہ دھرنا دینے والے لوگ نہیں اُٹھیں گے،اس کے علاوہ ابھی کئی فیصلے ہونا باقی ہیں۔

آنے والے دنوں میں بہت سے لوگ بہت کچھ مان جائیں گے، کچھ لوگ پیچھے ہٹ جائیں گے اور ملک استحکام کی طرف جائے گا۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ ایک ایسا طبقہ ہے جو مولانا فضل الرحمن کے ساتھ رہیں گے۔وہ لوگ مولانا فضل الرحمن کو صلاح الدین ایوبی سمجھتے ہیں۔مولانا کے دھرنے کے ذریعے سے ہی نواز شریف کو باہر بھجوانے کی بات مانی گئی ہے اور ابھی بہت کچھ مانا جائے گا۔

خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن گذشتہ ایک ہفتے تھے اسلام آباد میں دھرنا دئیے ہوئے ہیں۔مولانا کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان مستفعی ہوں اور ملک میں نئے انتخابات کروائیں جائیں گے،جب کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ مستعفی نہیں ہوں گے تاہم مولانا کے آئینی مطالبات پر مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں