آسرائیل اور بھارت کے حکمران مسلسل مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہی ں: اعجازاحمدچوہدری

مسلم ممالک اپنے نہتے مسلمان بہن بھائیوں پر ڈھائے جانے والے مظلم کے خلاف آواز بلند کریں، صدر پاکستان تحریک انصاف پنجاب

بدھ 13 نومبر 2019 21:36

آسرائیل اور بھارت کے حکمران مسلسل مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہی ں: اعجازاحمدچوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف مرکزی پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں اور اسرائیل مقبوضہ غزہ میں نہتے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، اسرائیل کے غزہ پر حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیا ع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، عالمی برادری مقبوضہ وادی کشمیر اور غزہ میںبربریت اور جارحیت کا فوری نوٹس لے ، عالمی برادری بھارت اور اسرائیل کو مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم فوری رکوائے ، مسلم ممالک کے حکمران اپنے نہتے مسلمان بہن بھائیوں پر ڈھائے جانے والے مظلم کے خلاف آواز بلند کریں، عالمی برادری اپنا دوہرامعیار ترک کرے ، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو فوری طور پر حل کیا جائے ، اقوام متحدہ اپنا رول ادا کرے ، انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ وادی کشمیر میں 100 سے زائد دن گزر نے کے باوجود کشمیریوںکو انکے اپنے گھروں میں بند کیا ہوا ہے ، اسرائیل اور بھارت کے حکمران مسلسل مسلمانوںکی نسل کشی کررہے ہیںلیکن عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، اس سلسلے میں او آئی سی کو ہنگامی بنیادوں پر متحرک کرکے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، مسئلہ کشمیر حل ہونے تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں