میاں اسلم اقبال کا چنیوٹ سے 12کلومیٹر کے فاصلے پر200ایکڑ رقبے پر فرنیچر سٹی بنانے کا اعلان
فرنیچر کی برآمدات بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، اس مقصد کے لئے فرنیچر سازوں کی تجاویز کا خیرمقدم کر یں گے‘وزیر صنعت وتجارت
جمعہ 22 نومبر 2019 16:51
(جاری ہے)
افتتاح کے بعد صوبائی وزیر نے نمائش میں لگائے گئے مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا اور مقامی سطح پر تیار کردہ فرنیچر کے معیار کو سراہا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا فرنیچر دنیا بھر میں مشہور ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اس برآمدات بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شاندار نمائش کے انعقاد منتظمین کو مبارکباد دیتا ہوں اور ایسی نمائشیں مقامی مصنوعات کے فروغ میں موثر کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ فرنیچر کی برآمدات بڑھانے کے لئے فرنیچر سازوں کی تجاویز کا خیرمقدم کر یں گے ۔صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے میڈیا کے نمائندوںکے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا وفاقی سطح پر کابینہ میں کچھ تبدیلی ہوئی ہے تاہم پنجاب میںابھی ایسی کوئی بات نہیں۔کابینہ میں ردوبدل وزیراعلی پنجاب کا استحقاق ہے اور اس حوالے سے جو وہ مناسب سمجھیں گے گریں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی کی وزیراعلی سے ملاقات کے بارے میں کہا کہ ایسی ملاقاتیں جمہوری عمل کا حصہ ہوتی ہیں اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے مشاورت کے لئے ضروری ہیں اور اسے اسی تناظر میں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ سواسال کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے محنت سے کام کیا ہے۔مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے صوبے بھر میں مجسٹریٹس کو متحرک کیا گیا ہے اور اب تک ناجائز منافع خوروں کو 38کروڑ روپے سے زائد جرمانے کئے جا چکے ہیں۔ پنجاب پر تنقید کرنے والے اشیا ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے دوسروں صوبوں سے موازنہ کریں تو انہیں واضح فرق نظر آئے گا۔ پنجاب میںاشیاضروریہ کی قیمتیں دوسرے صوبے کے مقابلے میں کم ہیں اور آئندہ چند روز میں ان میں مزید کمی آئے گی۔ بعدازاں صوبائی وزیر نے ایکسپو سنٹر میں پرنٹ پاک 2019نمائش کا افتتاح کیا۔یہ نمائش تین روز تک جاری رہے گی۔صوبائی وزیر نے نمائش میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا معائنہ کیااور منتظمین کو نمائش کے انعقادپر مبارکباد دی۔قبل ازیں صوبائی وزیر نے سمن آباد میں اصغر ہسپتال کا بھی افتتاح کیا،مختلف شعبوں میں کا دورہ کیا اور طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے نجی شعبہ کی کاوشوں کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار