حکومت ملک میں گندم کے بحران پر بہت جلد قابو پا لے گی‘انصرمجیدخان

آٹے کی مصنوعی قلت پر شور مچانے والے ملک میں اقتصادی بحران کے قصوروار ہیں‘وزیر محنت و انسانی وسائل

منگل 21 جنوری 2020 14:19

حکومت ملک میں گندم کے بحران پر بہت جلد قابو پا لے گی‘انصرمجیدخان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجیدخان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چھوٹے دکانداروں اور کاروبار پرٹیکس انسپکشن ختم اور لائسنسنگ آسان بنانے کا اقدام انتہائی خوش آئند ہے۔کاروباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جا رہی ہیں۔معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے کاروباری حضرات کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی۔

قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان کو صنعتی قوت بنانے کا خواب پورا ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر انصرمجیدخان نے مزیدکہاکہ عام آدمی کو ریلیف دینا اور کاروباری طبقہ کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔آٹے کی مصنوعی قلت پر شور مچانے والے ملک میں اقتصادی بحران کے قصوروار ہیں۔عوامی لیڈر بہانوں سے بیرون ملک نہیں بھاگتے بلکہ مشکل حالات کا سامنا کرتے ہیں۔انصرمجیدخان نے کہاکہ حکومت ملک میں گندم کے بحران پر بہت جلد قابو پا لے گی۔حکومت کالے دھن سے اپنے محل کھڑے کرنے والے کرپٹ سیاستدانوں سے پائی پائی کا حساب لے گی۔تحریک انصاف میں کسی بھی قسم کے فارورڈ بلاک کی تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں