حفاظتی تدابیر کے نام پربسنت کو بند نہیں کرنا چاہیے

پتنگ بازی ثقافتی تہوار ‘پتنگ بازی کو بند کر دینا کوئی حل نہیں ۔ جسٹس عابد عزیز

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 22 جنوری 2020 12:26

حفاظتی تدابیر کے نام پربسنت کو بند نہیں کرنا چاہیے
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22 جنوری2020ء) بسنت کی اجازت دینے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت جسٹس عابد عزیز نے کی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عابد عزیز نے کہا ہے کہ پتنگ بازی ثقافتی تہوار ہے۔ حفاظتی تبدابیر کے نام پر اسے بند نہیں ہونا چاہیے۔ بسنت پر پابندی لگا دینا یا پتنگ بازی کو بند کر دینا کوئی حل نہیں۔صدر کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشن جمشید عرف لالہ بلو کی درخواست پر سماعت کے دوران  ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کی جانب سے احتیاطی تدابیر کیلئے ضلعی انتظامیہ سے بات کرنے کا کہا گیا تاہم انتطامیہ نے اجازت نہیں دی۔

واضح رہے اس سے قبل بسنت کی اجازت نہ ملنے پر کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بسنت منانے کی اجازت نہ دینے پر کائنٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ۔

(جاری ہے)

عدالت کی جانب سے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ۔ کائنٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی جانب درخواست سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بسنت ثقافتی تہوار ہے ، ضلعی انتظامیہ اجازت نہیں دے رہی۔

جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا گیا۔ واضح رہے اس سے قبل بھی صدر فلائنگ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد سلیم نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ لاہوریوں کو اس سال بسنت کی خوشی ملے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لوگ فیصلے کو لے کر عدالت میں جائیں گے اور لاہوریوں کے لئے اس سال بسنت کی خوشخبری لے کر آئیں گے۔ مزید بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا گزشتہ سال ہمیں بہت امید تھی کہ لاہوریوں کو بسنت منانے کی اجازت مل جائے گی،لیکن نہ مل سکتی۔ مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن متحرک ہے اور انشااللہ ہم اس مرتبہ بسنت منائیں گے۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تبدیلی کا نعرہ لے کر آئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں