پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک بن گیا

پنجاب کا معاملہ پیچیدہ ہو گیا ہے۔ عارف نظامی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 28 جنوری 2020 14:19

پی  ٹی آئی میں فاروڈ بلاک بن گیا
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جنوری 2020 ء ) معروف صحافی عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے۔سیاسی صورتحال پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔وہاں پر پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف بغاوت کوئی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔تین وزراء کی برطرفی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ہو سکتا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کو بھی یہ پیغام دیا ہو کہ کیونکہ کے پی کے میں وزیراعلیٰ کے غیر منتخب بھائی حکومت کے تمام معاملات چلا رہے ہیں،عمران خان کو ان سے ملنا چاہئیے۔عارف نظامی نے پنجاب کی سیاسی صورتحا ل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے۔پنجاب کا معاملہ تھوڑا پیچیدہ ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے بعد حکومتِ پنجاب کے ناقدین، اپوزیشن اور میڈیا کے کچھ عناصر کے اذہان میں اس بارے میں کوئی شکوک و شبہات نہیں رہنے چاہیئیں کہ پنجاب کے وزیرِ اعلٰی سردار عثمان بزدار ہی رہیں گے۔

پنجاب میں فارورڈ بلاک کی خبروں میں رہنے والے پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی کی غضنفر عباس چھینہ کی قیادت میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات اور اپنی بے لاگ وفاداری کی یقین دہانی اور وزیرِ اعظم کے ویژن پر بھرپور اعتماد کے اظہار سے پچھلے کچھ دنوں سے جاری افواہوں کا قلع قمع ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ڈی جی پی آر آفس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے بعد بننے والی سیاسی صورتحال پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈر تو اپنی پلیٹیں ٹھیک کرانے چلے گئے لیکن ویلج آفیسرز کو پیچھے چھوڑ گئے جن کی سیاسی بقا صرف شور مچانے میں ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو سیاحت اور سرمایہ کاری کے لیے بہترین ملک قرار

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں