پولیس افسران کو سوشل میڈیا سے یونیفارم والی تصاویر فوری ہٹانے کی ہدایت

جاری کردہ مراسلے کے مطابق سوشل میڈیا پر محکمے کا نام بھی استعمال نہیں کیا جائے گا

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 20 فروری 2020 12:07

پولیس افسران کو سوشل میڈیا سے یونیفارم والی تصاویر فوری ہٹانے کی ہدایت
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20فروری2020ء) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے پولیس افسران کو سوشل میڈیا پر اپنی یونیفارم والی تصاویر شیئر کرنے سے منع کرد یا ہے۔جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر اگرکسی کی یونیفارم میں تصاویر ہیں تو وہ اسے ہٹا دے۔مزید کہا گیا ہے کہ محکمے کا نام بھی سوشل میڈیا پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اگر کسی شخص نے اس کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف کارروآئی کی جائے گی۔ سینٹرل پولیس آفس سے ضلعی اور ریجنل پولیس افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ انہوں نے بھی اپنی تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹا دی ہیں، اس لئے آپ سب بھی ہٹا دیں۔ایسا نوٹس جاری کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔بس یہ کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر محکمے کا نام ا ور یونیفارم والی تصاویر استعمال کرنے سے گریز کیا جائے اور اگر کسی شخص نے خلاف ورزی کی تو اس کے خلا ف بھی کارروآئی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کچھ دن قبل تمام سرکاری اداروں میں ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں تمام افسران کو اطلاع دی گئی تھی کہ وہ سیکیورٹی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی معلومات یا دفتری دستاویزات واٹس ایپ پر شیئر نہ کریں کیونکہ اس سے معلومات لیک ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے سینئیر حکومتی اور فوجی ارکان کو بھی کہا تھا کہ وہ اپنے موبائل فونز تبدیل کر لیں کیونکہ غیر ملکی خوفیہ ایجنسی کی جانب سے اہم معلومات لیک ہونے کا خطرہ ہے۔

ان تمام احکامات کے بعد اب پنجاب پولیس کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں ا نہیں یونیفارم والی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے منع کرنے کے علاوہ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر محکمے کا نام بھی استعمال کرنے سے منع کیا گیا ہے۔۔ سینٹرل پولیس آفس سے ضلعی اور ریجنل پولیس افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ انہوں نے بھی اپنی تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹا دی ہیں، اس لئے آپ سب بھی ہٹا دیں۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے پولیس افسران کو سوشل میڈیا پر اپنی یونیفارم والی تصاویر شیئر کرنے سے منع کرد یا ہے۔جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر اگرکسی کی یونیفارم میں تصاویر ہیں تو وہ اسے ہٹا دے۔مزید کہا گیا ہے کہ محکمے کا نام بھی سوشل میڈیا پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اگر کسی شخص نے اس کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف کارروآئی کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں