بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں مصروف ترین دن گزارا

جمعرات 20 فروری 2020 21:48

بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں مصروف ترین دن گزارا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں جمعرات کو مصروف ترین دن گزارا۔ جہاں پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں کے مختلف وفود نے ان سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

دوپہر کے وقت پارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ سنٹرل پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی رہائش گاہ پر گئے جہاں پر انہوں نے ثمینہ خالد گھرکی کی جانب سے دیئے گئے پرتکلف عصرانے میں شرکت کی۔ اس موقعہ پر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین سنٹرل پنجاب کی رہنمائوں اور کارکنوں کے وفود نے ملاقاتیں کیں اور بعد ازاں پارٹی کے چیئرمین نے شعبہ خواتین سنٹرل پنجاب کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں