وزیر اعلیٰ پنجاب کا پاکستان سپرلیگ کی تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

پی ایس ایل میں کھیلنے والی ہر ٹیم میری فیورٹ ہے، دنیا کوایک بار پھر پیغام دیاہے پاکستان ایک پر امن ملک ہے ،عثمان بزدار

جمعرات 20 فروری 2020 22:59

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) لاہور20فروری : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے پاکستان سپرلیگ کے آغاز سے قبل تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلنے والی ہر ٹیم میری فیورٹ ٹیم ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اورملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔میچوں میں ٹیموں کی ہار جیت سے قطع نظر، یہ پرامن پاکستان کی فتح ہے۔

(جاری ہے)

شائقین کرکٹ کو بہترین تفریح کا موقع ملے گا اور کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کر نے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کوایک بار پھر پیغام دیاہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔ پاکستان کے عوام کھیلوں خصوصاً کرکٹ سے خصوصی لگائو رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آ نے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سے ویلکم کہتے ہیں اور پاکستانی عوام پی ایس ایل کے مقابلے دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں