وزیراعلیٰ کے قریبی رعزیز کی موٹرسائیکل ریکور نہ کرنے پر ایس ایچ او معطل

وزیراعلیٰ گزشتہ روزملتان میں قریبی عزیز کے گھر گئے، جنہوں نے موٹرسائیکل چوری کا بتایا تو وزیر اعلیٰ نے ایس ایچ او کو فوری معطل کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 فروری 2020 22:30

وزیراعلیٰ کے قریبی رعزیز کی موٹرسائیکل ریکور نہ کرنے پر ایس ایچ او معطل
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری 2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قریبی عزیز کی موٹرسائیکل ریکور نہ ہونے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا، وزیراعلیٰ کچھ روز قبل اپنے عزیز کے گھر گئے تھے، جنہوں نے موٹرسائیکل چوری کی شکایت کی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 22 فروری کو اپنے عزیز کے گھر ملاقات کیلئے پہنچے تھے۔ قریبی عزیز نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنی موٹرسائیکل چوری ہونے کے بارے میں بتایا جس پر وزیراعلیٰ نے پولیس حکام سے جواب طلب کیا، اور متعلقہ تھانہ بہاؤالدین ذکریا ملتان کے ایس ایچ او رانا ظہیر بابر معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے تحصیل علی پورمیں ہیڈ پنجند کا بھی بغیر شیڈول دورہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ہیڈ پنجند بیراج کے بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بیرا ج کے بحالی کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہیڈ پنجند کے پل کابھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہیڈ پنجند کے دوسرے راستے کو مزید کشادہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات کے ازالے کیلئے دوسرے راستے کی کشادگی ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ ہیڈ پنجند بیراج کی بحالی سے پانی کے بہاؤ میں 1لاکھ 60 ہزار کیوسک اضافہ ہوگا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی آمد پرہیڈ پنجند پر لوگوں کی بڑی تعداد اورورکرز اکٹھے ہوگئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار ورکرز میں گھل مل گئے۔ورکرز نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہفتہ کے روز مظفر گڑھ کا بھی طوفانی دورہ کیا، مظفر گڑھ کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فلاح عامہ کے متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا اورسنگ بنیاد رکھا۔

وزیراعلیٰ نے مظفر گڑھ کیلئے بڑے اعلانات کرتے ہوئے یونیورسٹی آف مظفر گڑھ کے قیام کی اصولی منظوری دی ،علی پور مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کی تعمیر کابھی اعلان کیا جبکہ چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے مظفرگڑھ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں