21 نجی ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاج معالجہ کیلئے تیاریاں مکمل ہیں‘ ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن

اتوار 5 اپریل 2020 22:35

لاہور۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) صوبہ کے پانچن بڑے شہروں کے 21نجی ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابقن لاہور کے 13،فیصل آباد اور ملتان ہر ایک میں دو، گوجرانوالہ تین اور راولپنڈی کے ایک نجی ہسپتال میں آئیسولیشن وارڈز، ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس اور آئی سی یوزتیارکر لیے گئے ہیں جہاں 322 بیڈز دستیاب ہیں اور وینٹی لیٹرز کی سہولت بھی میسر ہے‘کمیشن کی مداخلت اور معاونت کے بعد لاہو ر کے 16بڑے نجی ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کے بارے میں رپورٹنگ کے نظام کو بھی فعال کردیا گیاہے تاکہ مریضوں کی تعداد اور ہسپتالوں کی استعدادِکار کے بارے میں درست معلومات حاصل ہو سکیں۔

اب ان ہسپتالوں کو محکمہ صحت کے ڈیش بورڈ کی رسائی دے دی گئی ہے اور معلومات فراہم کر نے کے پابند کر دیے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں