کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات،وزیراعلی عثمان بزدار ٹویٹر پر چھاگئے، وسیم اکرم پلس ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بدھ 8 اپریل 2020 23:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات پروزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ٹویٹر پر چھاگئی- وسیم اکرم پلس ٹویٹرپر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا- وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے کورونا کے سدباب کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی بھرپور پذیرائی ملی ہے اوررات تقریبا ً7:15بجے تک ایک لاکھ سے زائد افراد نے بزدار حکومت کے اقدامات کو سراہاہی- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت کے اقدامات کے بارے میں لوگوں نے بہترین کمنٹس کئے ہیں اور کورونا وائرس کے خلاف اقدامات،ٹیسٹنگ کی سہولت میں ا ضافے اور لیبز کی تعداد بڑھانے سمیت دیگر امورکی تعریف کی گئی ہی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں