وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

ارکان قومی اسمبلی کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے افسران کی تعیناتی پر مبارکباد ٓصوبے میں ون مین شو کے منفی کلچر کا خاتمہ کیا ہے، اب سب کام مشاورت سے ہوتے ہیں:عثمان بزدار

پیر 6 جولائی 2020 21:43

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف اضلاع کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی ۔ ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے افسران کی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے افسران کی تعیناتی آپ کا تاریخی اقدام ہے۔

آپ نے پنجاب کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وسائل کی کمی ترقی کیلئے ہمارے عزم کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل میں ارکان اسمبلی کی مشاورت یقینی بنائی جائے گی ۔صوبے میں ون مین شو کے منفی کلچر کا خاتمہ کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اب سب کام مشاورت سے ہوتے ہیں ۔ترقی کی روشنی ایک جگہ محدودنہیں ہوگی۔

ارکان اسمبلی کی تجاویز اورسفارشات میرے لئے بے حد اہمیت کی حامل ہیں۔پنجاب کے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنیوالوں میں چیف وہیپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر،شوکت علی بھٹی ،نواب شیر وسیر اورحاجی امتیاز شامل تھے ۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں