صنعتوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیںگے،انصرمجیدخان

جمعرات 13 اگست 2020 15:45

صنعتوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیںگے،انصرمجیدخان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) صنعتی شعبہ کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروانے کا حکم دے دیا گیا ہے،سیکرٹری لیبرعامر جان اور ڈی جی لیبر فیصل نثار صنعتوں سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی خود نگرانی کریں، حکومت نے لاک ڈائون مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ عوام کے حق میں کیا۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر انصرمجیدخان نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستانی معیشت کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے لاک ڈائون ختم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، حکومتی پالیسیوں اور بروقت حفاظتی اقدامات کے نتیجہ میں کورونا وائرس کے کیسز کم رپورٹ ہوئے، وزیراعظم عمران خان نے مشکل حالات میں اپنی بہترین قیادت کے ساتھ مقابلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز پر حیرت انگیز کمی پر پوری دنیا معترف ہے،پنجاب کی صنعتوں میں کارکنان کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیںگے۔ انہوں نے کہاکہصنعتی شعبہ میں کارکنان کے مال و جان کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی صنعتوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں