وزیراعلیٰ پنجاب سے ارکان پنجاب اسمبلی اشرف انصاری، محمد غیاث الدین، فیصل نیازی اور جلیل شرقپوری کی ملاقات

اپنے حلقوں او رعلاقے کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ کی اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا،شور مچانے والے عناصر پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں:عثمان بزدار وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے، ہم آپ کے ساتھ ہیں: ارکان پنجاب اسمبلی کی گفتگو

منگل 29 ستمبر 2020 22:11

وزیراعلیٰ پنجاب سے ارکان پنجاب اسمبلی اشرف انصاری، محمد غیاث الدین، فیصل نیازی اور جلیل شرقپوری کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف اضلاع کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں چودھری اشرف علی انصاری، محمد غیاث الدین، محمد فیصل خان نیازی اور میاں جلیل احمد شرقپوری شامل تھے۔ چودھری محمد یونس انصاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں او رعلاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ اراکین اسمبلی کے جائز مسائل فوری حل کئے جائیں گے۔ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں،انہیں عزت و احترام دیں گے۔

(جاری ہے)

ماضی کے حکمرانوں نے ون مین شو کے ذریعے تمام اختیارات اپنی ذات تک محدود کئے رکھے۔ لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا۔ شور مچانے والے عناصر پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں۔ تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے سفر کومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ اراکین اسمبلی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے اور ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں