ملک میں کرپشن کا دور واپس نہیں آئے گا، چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ پنجاب

بدھ 30 ستمبر 2020 13:43

ملک میں کرپشن کا دور واپس نہیں آئے گا، چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و ممبر گڈ گورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں مسلم لیگ (ن) کی سیاست ’’ ٹک ٹاک ‘‘ جیسی ہے۔ کرپشن میں بھی نواز شریف اور شہباز شریف شانہ بشانہ چلتے ہیں اور اس روایت کو خاندان میں بھی پروان چڑھایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارٹی کی خواتین رہنمائوںکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کی سیاست کی اور اقتدار ملنے کے بعد بھی اس کی پیروی جاری ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) سیاست اور اقتدار ملنے کی آڑ میںکئی دہائیوں تک کرپشن کی لیکن اب ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا اور آج صرف کرپشن کرنے والوں کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن ملک و قوم کو درپیش مسائل کے لئے کبھی سڑکوں پر نہیں آئی لیکن اپنی کرپشن بچانے کیلئے وہ کوئی بھی لمحہ ضائع نہیں کرتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں