احتجاج میں مریم نواز کی شرکت کے بعد طلبا کی سکالرشپ بحال کرنے کا اعلان

تمام پبلک یونیورسٹیاں اپنے خرچے پر 50 فیصد سکالرشپ دیں گی ، جب کہ باقی 50 فیصد پنجاب اور بلوچستان حکومت کی طرف سے ادا کی جائیں گی ، گورنر پنجاب نے پریس کانفرنس میں یہ اعلان مسلم لیگ ن کی نائب صدر کی طرف سے طلباء مظاہرے میں شرکت کے بعد کیا گیا

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 23 اکتوبر 2020 14:33

احتجاج میں مریم نواز کی شرکت کے بعد طلبا کی سکالرشپ بحال کرنے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2020ء) لاہور کے علاقے چیئرنگ کراس پر ہونے والے طلباء کے احتجاج میں جیسے ہی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شرکت کی تو اس کے صرف 20 منٹ بعد ہی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی طرف سے بلوچستان اور گلگت بلتستان کے طلبا کی سکالرشپ بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ جب یہ معاملہ ان کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے تمام سرکاری پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو دوبارہ اس پر آمادہ کرلیا کہ طلباء کو اسکالر شپ دی جائیں ، اس سلسلے میں اب یونیورسٹیزکی طرف سے جو سکالرشپ دی جائے گی وہ ہمیشہ کے لئے ہوگی ، جب کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے نے طلبا کو سکالرشپ کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا ، بلوچستان کے طالب علموں کو سکالرشپ دینے کے حوالے سے صوبائی حکومت سے بات کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان، فاٹا اور گلگت بلتستان کے میرٹ پر پورا اترنے والے طالب علموں کو100 فیصد تک سکالرشپ دی جائے گی ، اس سلسلے میں وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق تمام پبلک یونیورسٹیاں اپنے خرچے پر 50 فیصد سکالرشپ دیں گی ، جب کہ باقی 50 فیصد پنجاب اور بلوچستان حکومت کی طرف سے ادا کی جائیں گی ، اس سلسلے میں پنجاب کی صوبائی حکومت ہرسال 2 کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کرے گی ، اس کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کی طرف بھی ہرسال دوسرے صوبوں کے 200 بچوں کے لئے سوفیصد سکالرشپ کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری طرف صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں پرائمری طلبا کے لیے اسکالرشپ اسکیم کی رقم منظور کر لی گئی ، اسکالر شپ کی مد میں 2 ارب 95 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ، 70 فیصد حاضری پر لڑکیوں کو ایک ہزار اور لڑکوں کو 500 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا ، تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے اسکالر شپ کی رقم کی منظوری ایڈیشنل چیف سیکریٹری شکیل قادر کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں دی گئی ، جبکہ سیکنڈری اسکولز کے طلبا کے لیے بھی ایک ہزار ماہانہ وظیفے کے لیے 76 کروڑ روپے کی اسکالرشپ اسکیم منظور کرلی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں