گھر کو پینٹ کرائیں اے سی جان چھڑائیں، گھر ہو گیا ٹھنڈا ٹھار

ریڈیوایکٹو پینٹ سورج کی شعاﺅں کو منعکس کرتا اور ماحول کو ٹھنڈا رکھتا ہے

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 24 اکتوبر 2020 05:14

گھر کو پینٹ کرائیں اے سی جان چھڑائیں، گھر ہو گیا ٹھنڈا ٹھار
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2020ء) سورج کی چلچلاتی دھوپ سے بچنے کے لیے لوگ درختوںکی چھاﺅں ڈھونڈتے نظر آتے تھے مگر زمانہ بدلا ٹیکنالوجی نے ترقی کی اور اے سی ایجاد کر لیے گئے۔ یہ اے سی ایسی ٹھنڈک مہیا کرتے ہیں کہ سورج کی تپش کا پتا ہی نہیں چلتا۔تاہم اب سائنسدانوںنے ایک اور کارنامہ سرانجام دیا ہے انہوں نے ایک ایسا پینٹ ایجاد کر لیا ہے کہ وہ پینٹ کرنے سے سورج کی گرم شعاﺅں سے آپ محفوظ رہیں گے اور گرمی نہیں لگے گی۔

یوں آپ اے سی کے خرچے سے بچ جائیں گے اور آپ کا بجلی کا بل بھی زیادہ نہیں آئے گا۔جب سے اوزون کی تہہ پھٹنا شروع ہوئی ہے تب سے گرمی کی حدت آہستہ آہستہ بڑھتی جا رہی ہے اور یہ عوام کی پریشانی میں اضافے کا باعث بنی کیونکہ اس سے ٹمپریچر بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

1980میں پتا چلا تھا کہ کلوروفلوروکاربن کی وجہ سے اوزون کی تہہ کی کمی پوری کی جا سکتی ہے۔

تب سے اب تک کلوروفلورو کاربن کو اے سی اور دیگر کولنگ پراجیکٹس میں استعمال کیا جا رہا ہے۔تاہم سائنسدان اس کے استعمال سے بچنے کی تحقیق پر لگے ہوئے تھے کیونکہ اس پر اخراجات بہت زیادہ آتے تھے۔چونکہ اے سی کے استعمال سے بل زیادہ آتے تھے ا ور انرجی کے استعمال سے ماحولیاتی تبدیل بھی بڑے پیمانے پر واقع ہو رہی تھی لہٰذا سائنسدانوں نے ایک ایسا سفید پینٹ ایجاد کیا ہے جو آپ کے کمرے کو باہر کے درجہ حرارت کی نسبت دس ڈگری کم درجہ حرارت پر رکھے گا۔

یوں آپ کو اے سی بھی نہیں چلانا پڑیں گے اور بہت زیادہ بل آنے سے بھی آپ کی بچت ہو جائے گی۔یہ رنگ اس قدر تیز الٹراوائلٹ شعائیں منعکس کرتا ہے کہ آپ براہ راست سورج کے نیچے بنے کمرے میں بھی یہ پینٹ کر دیں تو بیرونی درجہ حرارت کی نسبت کمرے کے اندر اے سی والا ماحول ہی بن جائے گا۔اس پینٹ کی تیاری میں ایک سو سے زائد اشیا کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کے پچاس مختلف ٹیسٹ بھی کیے جا چکے ہیں۔

اس پینٹ کی تیاری میں سب سے اہم جز کیلشیم کاربونیٹ ہے جو ٹھنڈک کے پراسز میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔تاہم یہ رنگ تیار ہو کر مارکیٹ میں تو آ چکا ہے مگر دیکھنا یہ ہے کہ عوام اپنے گھروں اور دفاتر میں لگے اے سی سے جان چھڑانے اور بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی سے بچنے کے لیے اس پینٹ کا استعمال کب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں